retina treatment – Dr Asif Khokhar https://drasif.trangolabs.com Senior Eye surgeon committed to professional excellence Tue, 19 Sep 2023 07:28:40 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.5.3 https://i0.wp.com/drasif.trangolabs.com/wp-content/uploads/2023/09/cropped-LOGO-512.png?fit=32%2C32&ssl=1 retina treatment – Dr Asif Khokhar https://drasif.trangolabs.com 32 32 230719636 لیزر کے ذریعے پردہ بصارت کا علاج https://drasif.trangolabs.com/%d9%84%db%8c%d8%b2%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%b0%d8%b1%db%8c%d8%b9%db%92-%d9%be%d8%b1%d8%af%db%81-%d8%a8%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d8%ac/ https://drasif.trangolabs.com/%d9%84%db%8c%d8%b2%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%b0%d8%b1%db%8c%d8%b9%db%92-%d9%be%d8%b1%d8%af%db%81-%d8%a8%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d8%ac/#respond Fri, 24 Sep 2021 06:41:06 +0000 https://www.drasifkhokhar.com/?p=3259

ذیابیطس آنکھوں کو کیا نقصان پہنچاتی ہے؟  

میرے والد صاحب کو کافی عرصہ سے شوگر کی بیماری ہے۔ چند دن پہلے اچانک اُن کی نظر کم ہو گئی۔ ڈاکٹر صاحب کو دکھایا تو ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ اُن کے پردے کی خون کی ایک نالی پھٹ گئی ہے۔ انھوں نے دوائیاں لکھ کر دی ہیں۔ نالی کیسے پھٹ جاتی ہے؟ کیا اِس مسئلے کا لیزر یا اپریشن سے علاج ہو سکتا ہے؟

ڈاکٹر کہتے ہیں شوگر کی وجہ سے پردہ خراب ہو گیا ہے۔ کیا میں اپریشن کرواؤں یا لیزر سے بھی علاج ہو سکتا ہے؟ جب شوگر سے آنکھیں خراب ہو جائیں تو کیا اُن کا علاج ہو سکتا ہے؟ ہم نے تو یہی سُنا ہے کہ جب ایک دفعہ شوگر سے آنکھیں خراب ہوجائیں تو پھر ٹھیک نہیں ہو سکتیں۔

  • ذیا بیطس ایک دیمک ہے، جوانسان کو آہستہ آہستہ اندر سے کھوکھلا کر کے رکھ دیتی ہے اس کا تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ اس کے ذریعے ہونے والے نقصان کا احساس بہت دیر بعد ہوتا ہے اور بالعموم جب احساس ہوتا ہے تو اس وقت بہترین علاج کر کے بھی بہت زیادہ فائدہ نہیں ہو پاتا۔
  • ذیابیطس آنکھ کے عدسہ کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے عدسہ شفاف نہیں رہتا بلکہ گدلا ہو جاتا ہے اس خرابی کا عمومی نام سفید موتیاہے۔
  • پردۂ بصارت میں موجود خون کی کئی نالیوں کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کر Leak ہونا شروع کر دیتی ہیں جس کے باعث پردے کے مختلف حصوں میں خون کے اجزا رِس رِس کر سُوجھن پیدا کر دیتے ہیں ۔جس سے پردے کی حساسیت متاثر ہوتی ہے اور نظر متاثر ہو جاتی ہے ۔ عینک سے بھی عموماً فائدہ نہیں ہو پاتا۔
  • خون کی کئِ نالیاں کے خراب ہونے سے باعث بند ہو جاتی ہیں جس سےپردے کے کئی حصّوں کو خوراک نہیں ملتی خاص طور پر اُن کی آکسیجن کی ضرورت پوری نہیں ہو پاتی جس سے پردے کے اوپر اور وٹیریس کے اندر جھلیاں بننی شروع ہو جاتی ہیں۔

ان جھلیوں سے وقتاً فوقتاً خون کی کوئی نالی پھٹ جاتی ہے جس سے بعض اوقات پردے کے اوپر خون کی تہہ جم جاتی ہے اور بسا اوقات وٹیریس کا پورا خانہ خون سے بھر جاتا ہے۔یہ جھلیاں آہستہ آہستہ پردے کے بعض حصوں کو اپنی جگہ سے اکھاڑ دیتی ہیں بعض اوقات پردے کا کوئی حصہ پھٹ بھی جاتا ہے جس سے پردے کے اندر پانی بھر جاتا ہے۔

پردہ بصارت کو جب ذیابیطس نقصان پہنچاتی ہے تو وہ کیسے نظر آتی ہے درج ذیل تصاویر میں نظر ا رہا ہے

اس تصویر میں ریٹینا کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے

میں ریٹینا کو لیزر لگا رہا ہوں

لیزر لگانے کے بعد ریٹینا اس طرح نظر آتی ہے

]]>
https://drasif.trangolabs.com/%d9%84%db%8c%d8%b2%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%b0%d8%b1%db%8c%d8%b9%db%92-%d9%be%d8%b1%d8%af%db%81-%d8%a8%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d8%ac/feed/ 0 3259
میکولوپیتھی‏ Maculopathy https://drasif.trangolabs.com/maculopathy/ https://drasif.trangolabs.com/maculopathy/#comments Fri, 10 Jan 2020 04:24:43 +0000 https://www.drasifkhokhar.com/?p=1888

مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کی آنکھ کا میکولا خراب ہو گی ہے جس کا علاج ممکن نہیں ہے۔ یہ کیا بیماری ہے؟ کیا آپ مجھے سمجھا سکتے ہیں؟

پردۂ بصارت کا مرکزی حصہ یعنی میکولا Macula کہلاتا ہے۔ دیکھنے کے کام میں اس کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ 80٪ تک دیکھنے کی سرگرمیاں اس کے صحیح ہونے پر منحصر ہیں۔ اس کو سمجھنے میں درج ‍‎ذیل تصویر کی مدد سے سمجھا جا سکتا ہے:

ریٹینا اور میکولا

کیا اِس بیماری کا کوئی علاج ممکن ہے؟

میکیولا کی خرابی کے صحیح ہونے کا انحصار اِس بات پر ہے کہ خراب ہونے کا سبب کیا ہے۔ بعض سبب قابلِ علاج ہوتے اور بعض ناقابلِ علاج۔ اِس کے علاوہ ایک اور اہم چیز یہ ہے کہ علاج کب کیا جاتا ہے۔ تاخیر سے علاج شروع ہو تو اکثر اوقات علاج مشکل ہو جاتا ہے۔

اس بیماری کی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟

اِس حصے میں مختلف وجوہات سے خرابی پیدا ہو جاتی ہے مثلاً

اِس حصے میں سوزش ہو جاتی ہے۔
اِس حصے میں سُوراخ ہو جاتا ہے۔
میکیولا کے اوپر خون جمع ہو جاتا ہے۔
اِس کے اوپر جِھلّیاں بن جاتی ہیں۔
کئی بچوں میں پیدائشی طور پر ہی خراب ہوتا ہے۔ اِس کی بناوٹ ہی نارمل نہیں ہوتی۔
کئی بچوں میں اِس کو کام کرنے کا موقع نہ ملنے کی وجہ سے دیکھنے کی صلاحیّت ہی نہیں پیدا ہو پاتی۔ اِس کیفیّت کو Amblyopi کہتے ہیں۔
ایک بڑی اہم وجہ AMD بیماری ہے بس کی تفصیل علیحدہ سے دی گئی ہے۔

اس بیماری علامات کیا ہوتی ہیں؟

میکیولا جب صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا تو اُس سے نظر کا بحران پیدا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ دیکھنے کے عمل میں میکیولا کا 70 فیصد سے بھی زیادہ حصہ ہوتا ہے۔ میکیولا کی خرابی کی اہم علامات سے درجِ ذیل ہوتی ہیں:

  • قریب کی نظر بہت زیادہ متاثر ہو جاتی ہے۔ باریک چیز کو پہچاننا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔
  • مرکزی نظر خراب ہو جاتی ہے یعنی جب مریض سامنے دیکھتا ہے تو سامنے کی چیز کو نہیں دیکھ سکتا البتہ اوپر نیچے، دائیں بائیں سے نظر آتا ہے۔ مثلاً سامنے والے شخص کا چہرہ نظر نہیں آئے گا لیکن اُس کے پاؤں نظر آئیں گے۔ اِسی وجہ سے مریض عموماً چل سکتا ہے۔
  • چیزیں ٹیڑھی نظر آنے لگتی ہیں۔
  • یُوں محسُوس ہوتا کہ جیسے چیزیں چھوٹی نظر آرہی ہیں یا بڑی نظر آرہی ہیں۔
  • بعض دفعہ مریض بہت زیادہ ہی پریشان ہوجاتا ہے کیونکہ کسی چیز کا کُچھ حصّہ بڑا نظر آتا ہے اور کُچھ حصّہ چھوٹا۔
]]>
https://drasif.trangolabs.com/maculopathy/feed/ 8 1888