کراس لِنکنگ Cross-Linking اپریشن میں کیا کیا جاتا ہے؟ اور اِس کا کردار کس حد تک موثر ہے؟
قرنیہ پروٹین کی ایک قسم کولیجن Collagen کے دھاگوں کا جال ہوتا ہے، ان دھاگوں کے آپس میں جُڑنے میں کمزوری آ جاتی ہے جِس سے جال کے سُوراخ بڑے ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور قرنیہ پتلا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اِس طریقۂ علاج میں بنیادی طور پر کولیجن کے دھاگوں کو ایک دوائی رائبوفلیوِن اور ایک خاص قسم کی الٹراوائیلٹ شعاعوں کی مدد سے آپس میں مضبوطی سے جوڑا جاتا ہے جِس سے کولیجن کے دھاگے دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آ جاتے ہیں، اور مضمبوطی سے آپس میں دوبارہ جُڑ جاتے ہیں۔ اِس دھاگوں کے ایک دوسرے کے قریب آنے سے دھاگوں کے جال کے سُوراخ دوبارہ چھوٹے ہو جاتے ہیں اور قرنیہ دوبارہ موٹا ہو جاتا ہے۔ اِس عمل کو Cross-Linking کہتے ہیں۔ اس اپریشن کو CXR یا CR3 اپریشن بھی کہا جاتا ہے.
یہ دوائی اور شعائیں لگانے والی مشین چونکہ دونوں ابھی مہنگی ہیں اور ابھی بہت کم جگہوں پر اِس کا مہیّا ہونا ممکن ہوتا ہے اِس لئے یہ طریقۂ علاج ابھی مہنگا ہے.
نیچے کی تصاویر میں اس آپریشن کے مختلف مراحل کو دکھایا گیا ہے
کوئی تبصرہ نہیں