الحمدللہ دونوں طریقوں سے۔ فیمٹوسیکنڈ لیزر کا طریقہ کئی مریضوں مریضوں کیلئے کامیاب نہیں ہے مثلاً اگر لینز بہت زیادہ سخت ہو چکا ہو تو؛ اسلئے پہلے معائنہ کرنا پڑے گا کہ کیا آپ کی آنکھ فیمٹوسیکنڈ لیزر کی رینج میں آتی بھی ہے کہ نہیں۔

میرے پاس Alcone کی Centurion مشین ہے فیکو مشین جو جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے اور اُس کے ساتھ IQ لینز کا پیکج نوے ہزار روپے ہے۔ ہارڈ لینز بھی الحمدللہ بہترین طریقے سے نکالا جاتا ہے۔

معائنہ کئے بغیر کوئی مشورہ دینا ممکن نہیں۔ آپریشن سے پہلے معائنہ ضروری ہے۔ اسکے علاوہ Biometry test ہوتا ہے جو میں اپنے ہسپتال کا ہی پسند کرتا ہوں۔ اِس ٹیسٹ میں یہ چیک کیا جاتا ہے کہ لینز کس نمبر کا ڈالنا ہے؟
ایک اور چیز بہت ہی اہم ہے اور وہ ہے آپریشن کوالٹی! ہمارے ہاں یہ رُجحان ہے کہ لینز اچھا ڈلوایا جائے آپریشن جہاں سے مرضی کروا لیا جائے، حالانکہ آپریشن کے بعد جو لوگوں کی پریشانیاں ہوتی ہیں اُن میں سے ستر فیصد سے زیادہ کا تعلق آپریشن کوالٹی سے ہوتا ہے۔ آپریشن اچھا نہیں ہوا ہوتا، آپریشن میں کوئی پیچیدگی پیدا ہو گئی ہوتی ہے جس کا تعلق سرجن کی مہارت سے بھی ہوتا ہے، آپریشن تھیٹر کی مشینوں سے بھی، آپریشن تھیٹر کی سٹرلائزیشن کے معیار پر بھی، اور آپریشن کے بعد ڈاکٹر کی طرف مہیا کی جانے والی کیئر پر بھی۔ میں مریضوں کو customized care فراہم کرتا ہوں۔ الحمدللہ۔

کوئی تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *